کراچى اور سندھ کے ديگر شھرون ميں بارش کا امکان
کل ایک طاقتور ور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں ایران کے راستے داخل ہوگا۔ ایک ہوا کا کم دباؤ خلیج فارس میں بن چکا جو پاکستان کے نزدیک آتے ہی شدید ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائیگا۔ یہ اس سال کا سب سے طاقتور ور اور 2013 کے بعد انے والا سب سے طاقتور سلسلہ ہوگا۔ یہ مغربی ہواؤں کا شدید کم دباؤ پیر اور منگل کے دوران پاکستان سے ہوکے گزرے گا سب سے پہلے شمال بلوچستان سے گزرتا ہوا شمالی سندھ کے اوپر ائیگا۔ پھر اسکی سنت جنوبی پنجاب ،وسطی پنجاب پھر شمالی پنجاب میں برستا ہوا ہندوستان کے شمال مغربی ریاستوں میں جاکہ ختم ہوجائیگا۔ اس سلسلہ سے سعودی عرب کی شمالی ریاستیں ، ایران کے 80٪ فیصد حصہ ، متحدہ عرب امارات ، افغانستان کا 90٪ فیصد حصہ ، پاکستان کا 70٪ فیصد حصہ، ہندوستان کا 30٪ فیصد حصہ اس طاقتور مغربی سلسلہ سے شدید متاثر ہونے والا ہے۔ ان بتائے ہوئے علاقوں میں شدید موسمی حالات یعنی اندھی ، طوفانی بارش ، شدید گرج چمک ، سیلابی بارش ، ژالہ باری ، گرج چمک کے طوفان ، ہوا کے بگولے بن سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بروز اتوار سے بروز جمعرات تک شمال مشرقی بلوچستان ، شمال مغربی بلوچستان ، جنوبی بلوچستان باشمول بلوچستان کی ساحلی پٹی ، وسطی بلوچستان ، مشرقی بلوچستان میں بیشتر مکامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، درمیانی بارش ، تیز برسات ، ژالہ باری اور کہیں کہیں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کا بیشتر مکامات شمالی تا جنوبی ، مشرقی تا مغربی علاقوں تک تیز بارش ، درمیانی بارش ، ژالہ باری ، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں سیلابی صورتحال کا امکان بھی ہے۔ گلگت اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری اور بارشوں کا امکان ہے۔ شمالی، جنوبی ، وسطی ، مغربی اور مشرقی پنجاب میں بھی بیشتر مکامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، ژالہ باری ، گرج چمک کے ساتھ بارش ، تیز برسات ، ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ سندھ میں بھی یہ سلسلہ شدت سے برسے گا۔ شمال مغربی ، شمال مشرقی ، ، مغربی ، جنوبی سندھ باشمول سندھ کی ساحلی پٹی ، وسطی ،جنوب مشرقی اور مشرقی سندھ میں بھی بیشتر مکامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، تیز برسات ، ژالہ باری ، درمیانی بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔۔ سندھ کے شہر کراچی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اتوار سے بدھ تک۔۔۔۔
FARMING ADVISORY:-
جیسا کے سب کسانوں کو اوپر دیے ہوئے تحریر میں پتہ چل ہی گیا ہوگا۔ تو چاروں صوبوں کے کسان پہلے سے ہی احتیاطی تدابیر میں اپنا لیں یہ سلسلہ اپنے عروج پر پہر تک پہچے گا اس لئیے دو دن میں جتنا ہوسکے احتیاطی تدابیر اپنی فصلوں ،مویشیوں کے کئے اپنا لیں۔۔۔۔


Comments
Post a Comment